Categories
Breaking news

عمران خان کی کردار کشی کی بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، فواد چوہدری

عمران خان کی کردار کشی کی بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کے حوالے سے ایک بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعے ان کے کردار پر بات ہوگی۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر اس حوالے سے کتاب لکھوائی گئی، نصرت بھٹو، بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات کی وجہ سے رکنے والی نہیں، آج ایک امریکی ٹی وی پر سب واضح ہوگیا کہ عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمران خان کی کردار کشی کرنے کی پوری کوشش کریں گے، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نےتوہین مذہب کے کیسز سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنےکی کوشش کی، آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.