Categories
Breaking news

عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی سماعت ملتوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے معاملے پر کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں، اس وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار کو بتادیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی گوہر بلوچ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کے لیے الیکشن کمیشن درخواست دائر کی ہے۔

ن لیگی ایم این اے توشہ خانہ ریفرنس کے درخواست گزار بھی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹس جاری کرنے سے متعلق درخواست جمع کرائی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *