
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہعمران خان کی کال پرکوئی ہنگامہ اور احتجاج نہیں ہوا، ساڑھے 3 سال ان کے جو اعمال رہے ان کا حساب دینا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں کارروائی نہیں کررہے،دن کے اجالے میں جمہوری عمل سے گھر بھیج رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ نااہل اورنالائق حکومت کا خاتمہ جمہوری طریقے سے ہونے جارہا ہے، کوئی شب خون نہیں مارا جائے گا، وہ وزراء جو سرکاری پروٹوکول میں وحشی دکھائی دیتے تھے اب بھیگی بلی بن جائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعفوں کا سرپرائز دیں تو لگ پتہ جائےگا کہ ان کی عوام میں کیا مقبولیت ہے،مسلم لیگ ن کی خواہش اور موقف یہ ہے کہ جلد ازجلد الیکشن ہوں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس بار شیخ رشید کو حکومت میں شامل نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید کو 1985 سے اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
لیگی MPA نواز شریف کی تصویر پارلیمنٹ لے آئے
ن لیگ کےایم این اے کھیل داس کوہستانی نواز شریف کی تصویر اپنے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس لے آئے۔
-
مریم اورنگزیب نے ارکان کی تعداد کی تصویر شیئر کردی
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس 174ارکان ہیں
-
گورنر نے استعفیٰ نہیں دیا، برطرف کیا ہے، فیاض چوہان
سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کیا گیا ہے،انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
-
بلاول بھٹو کا حکومت کو سرپرائز
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سرپرائز دے دیا
-
جو بہتر ہو گا اسے ووٹ دیں گے: علیم خان
پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے کہا ہے کہ جو پاکستان اور قوم کے لیے بہتر ہو گا اسے ووٹ دیں گے۔
-
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ، حکومتی ارکان کے شور شرابے کا جواب نہ دینے کا فیصلہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں یہ طے پایا ہے کہ حکومتی ارکان کے شور شرابے یا اشتعال کا جواب نہ دیا جائے اور کسی بھی صورت تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کا موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن کی اسپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع
اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی۔
-
عثمان بزدار کی وزیراعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی
-
الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم اسمبلی آرہے ہیں، جیت ہو، ہار ہو، لوگ ہار کے بھی مزہ لیتے ہیں، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، روزوں کے بعد کرائیں، حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئیگی، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے، عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے ہمیشہ دوسروں کی قربانی دی ہے۔
-
میرا خیال ہے گورنر کو اسمبلی اجلاس مؤخر نہ کرنے پر ہٹایا گیا، شاہد خاقان
رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں گورنر کو آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس مؤخر نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔
-
گورنر پنجاب کس کےکہنےپر برطرف ہوئے ؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو چوہدری پرویز الہیٰ کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔
-
کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صرف قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں۔
-
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا
فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
-
کراچی، چار مینار چورنگی پر PTIکا دھرنا سحری سے قبل ختم
وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف نے چار مینار چورنگی پہ احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین احتجاج میں لوٹے بھی ساتھ لائے اور اپنے منحرف ارکان اور اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
-
پنجاب اسمبلی کا ون پوائنٹ ایجنڈا، وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے دن ہونے جا رہا ہے جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہے۔