Categories
Breaking news

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع

عمران خان—فائل فوٹو
عمران خان—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت کی۔

عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے سابق وزیرِ اعظم کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بابراعوان کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *