
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہے عمران خان وزیراعظم شہباز شریف سے اتنا ڈرتے ہیں کہ ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔
لاہور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، آپ نے ظلم اور جبر کا مقابلہ ڈٹ کرکیا آپ کو سلام پیش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، نااہل، نالائق عمران خان سے آپ کی جان چھوٹ گئی، ووٹ چور سے پنجاب کا مینڈیٹ واپس چھین لیا، عمران خان کا نیا نام توشہ خانہ خان ہے۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ کل تک یہ کہتا تھا نواز شریف کی سیاست اور حکومت ختم ہوگئی، اب رو رہا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر اس کی حکومت ختم کردی، نواز شریف کا شہباز وزیراعظم اور نواز شریف کا حمزہ وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ سیاست تمہارے بس کی بات ہے اور نہ نواز شریف کا مقابلہ کرنا تمہارے بس کی بات ہے۔
مریم نوز نے کہا کہ تم تو شہباز شریف سے اتنا ڈرتے ہو کہ تمہاری ٹانگیں کانپتی ہیں، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی اور وزیراعظم بن گیا اب تم اپنے زخم چاٹتے رہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جاؤ کرکٹ کھیلو سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، نیازی سیاست تمہارے بس کی بات نہیں، نواز شریف سے کیا مقابلہ کرو گے؟ میاں صاجب جب آئے گا تو لگ پتا جائے گا۔
انہوں کہا کہ انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جو اپنی حکومت کے باوجود 16 میں سے 15 ضمنی انتخابات ہار چکے ہو، انتخابات سے ن لیگ نہیں ڈرتی، ن لیگ جانتی ہے عوام کی طاقت ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔
ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نیازی کو ڈرتھا کہ ن لیگ حکومت میں آئی تو اس کی کرپشن سامنے لائے گی، جب نمبرز پورے نہ ہو تو سازشی خط کا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیازی زندگی کے 22 سال ورلڈ کپ لے کر پھرتا رہا، اگلے 22 سال یہ خط لے کر پھرتا رہے گا، ایک تھا کورونا وائرس ایک ہے رونا وائرس۔
مریم نواز نے کہا کہ خان صاجب رونا دھونا چھوڑیں، امریکا نےعمران خان کے دوست عارف نقوی کو پکڑا ہے۔
انہوں نے توشہ خانہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم نے یہ تحفے نہیں بیچے دوسرے ملکوں سے تعلقات کو بیچا ہے۔ یہ کہتا ہے میرے تحفے میری مرضی، یہ تحفے بھی ریاست کے اور مرضی بھی ریاست کی۔
مریم نواز نے کہا کہ حساب تو عمران خان کو دینا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا فرح گوگی کون تھی۔ عمران خان تم نے آئین توڑا، وزیراعظم ہاؤس کو بنی گالہ سمجھ لیا اس لیے رات کو عدالتیں کھلیں۔
انہوں نے صدر مملکت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ "عارف علوی! پاکستان 22 کروڑ افراد کا ملک ہے، یہ آپ کا ڈینٹل کلینک نہیں، اگر عمران خان کی چاکری کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔
مریم نے کہا کہ دندان ساز صدر عارف علوی پاکستان کے آئین کے دانت نکالتے رہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
بیلجیئم کیلئے نامزد پاکستانی سفیر اسد مجید کی اسلام آباد میں بیلجیئن سفیر سے ملاقات
پاکستان کی جانب سے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے نئے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے آج اسلام آباد میں بیلجیئم کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ سفارت خانے پہنچنے پر بیلجیئم کے سفیر فلپ برونشیں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
-
نواز شریف کے پرانے پاکستان میں واپسی مبارک ہو، حمزہ شہباز
عمران خان نے کہا تھا وہ خودکشی کرلے گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
-
فضل الرحمان کی جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
-
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دیدی
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔
-
پاکستان بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
-
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول
کراچی یونیورسٹی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کو موصول ہوگئی، جس میں دھماکے کا وقت 1 بج کر 55 منٹ بتایا گیا ہے۔
-
دعا زہرا کیس: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکار کیلئے نقد انعام کا اعلان
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے کیپٹل سٹی پولیس آفس لاہور کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرا کاظمی کے کیس میں حاضر دماغی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
سہون بم دھماکا کیس: ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے سہون بم دھماکہ کیس میں دوملزمان کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس اب اختتامی مراحل میں ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان دیے جا رہے ہیں۔
-
کہوٹہ کے نواحی جنگلات میں آگ لگ گئی
ریسکیو حکام کے مطابق آگ چیڑ کے درختوں اور جھاڑیوں میں لگی ہے۔
-
سندھ ہاؤس حملہ کیس: PTI ارکان اسمبلی کی ضمانت مسترد، تحریری فیصلہ آگیا
سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 2 ارکان اسمبلی سمیت 4 ملزمان کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
-
کراچی میں دہشت گردی پاکستان پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے۔
-
اپوزیشن لیڈر کیلئے راجا ریاض کی درخواست اسپیکر آفس میں جمع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنے تقرر کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرادی ہے۔
-
وزیراعظم کی چینی سفارتخانے آمد، چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت
وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ چین کے سفارتخانے پہنچے اور چین کی ناظم الامور سے چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔
-
پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، خالد مقبول صدیقی
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہوگئی، اگر یہ جماعت ڈیڑھ سال اور رہتی تو تابوت میں کیل ٹھونک دی جاتی۔
-
مریم نواز نے سابقہ کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دے دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بہت جلد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اُن کی پوری کابینہ کے پکڑے جانے کا اشارہ دیا ہے۔