Categories
Breaking news

عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے، سلیمان شہباز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خام خیالی ہے کہ وہ عوام میں مشہور ہیں ، الیکشن کا میدان سجے گا تو آٹے دال کا بھاؤ پتا چل جائے گا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خان صاحب کو بہت دیر بعد یاد آیا کہ پنجاب میں ڈاکو راج تھا؟ کیونکہ وہ پرویز الہٰی کو ہمیشہ ڈاکو کہتے ہیں۔

جیو نیوز پر پروگرام جرگہ آج شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *