
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مل بیٹھے، عام انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
لاہور میں پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن ہوں اور ملک میں استحکام آئے، ملک میں الیکشن اس لیے کروانے ہیں تاکہ سیاسی استحکام اور اس کے بعد معاشی استحکام آئے۔
عمران خان نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی، عطا تارڑ
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
-
مونس الہٰی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اشاروں پر فیصلہ کرتے ہیں۔
-
اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
کراچی: بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں پولیس نے شوہر کے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ بالآخر کئی روز بعد الفلاح تھانے میں درج کر لیا۔
-
اعظم سواتی پولیس تحویل میں کوئٹہ منتقل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو پولیس تحویل میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
-
جب بھی الیکشن ہوئےPDM کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی ہے۔
-
آصف زرداری نے عمران خان کو آؤٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عندیہ دیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے کیسز کے ذریعے انتخابات سے آؤٹ کریں گے۔
-
حالیہ دہشت گردی، حکومت کو نیشنل سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز، ذرائع
-
کوئٹہ، بلیلی دھماکے میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
-
اعظم سواتی کو انتقام کا نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو جس انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
-
توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو بابر اعوان، فیصل چوہدری کیخلاف ہو گی: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ بھی بابر اعوان اور فیصل چوہدری کے خلاف ہی ہو گی۔
-
ڈاکٹر اسد مجید سیکریٹری خارجہ مقرر
حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا ہے۔
-
سندھ: تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت
سیکریٹری کالجز نے محکمہ کالجز سندھ کی کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی ہدایت جاری کردی۔
-
ڈالر معمولی سستا ہونے کے بعد آج پھر مہنگا
امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔
-
سندھ: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا معاملہ، طلبہ نے عدالت سے رجوع کرلیا
میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے طلبہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔