Categories
Breaking news

عمران خان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے، شیری رحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 7 ماہ سے عمران خان امریکا اور اسٹیبلشمنٹ پر حکومت گرانے کا الزام لگا رہے تھے، ان کی تمام سیاسی زندگی یوٹرن میں ہی گزری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدے کے بعد عمران مسلسل اپنے بیانیے سے یوٹرن لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچانک انہیں خیال آیا کہ ان کی حکومت گرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی، یہ جانتے تھے عدم اعتماد میں کوئی سازش نہیں تھی، وہ آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز سیاست سے ملک اور اداروں کو پہنچنے والے نقصان کا یوٹرن سے ازالہ ہوجائے گا؟ موقع سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا، عمران کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *