
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا سامنا کر رہے عمران خان نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے نئی حکمت عملی بنائی ہے اور قانونی راستے ڈھونڈنے شروع کردیے ہیں۔
پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ ہم پر فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے، اس دوران الیکشن کمیشن کے ارکان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت سے کیوں ملاقات کرتے رہے ہیں؟
پی ٹی آئی قیادت کے مطابق الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقاتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے، اس حوالے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد بھی لائی جائے گی۔
اس معاملے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد کی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے، جو ووٹرز کو دھوکا دے گا اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت آئے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: عمران خان کی پرویز الہٰی سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
-
اسپیکر نے پنجاب میں الیکشن جیتنے کی وجہ بتا دی
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔
-
آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا: فیاض چوہان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا۔
-
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا
نومنتحب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا۔
-
وسائل کے باوجود حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں کیا: سراج الحق
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سمیت تمام وسائل موجود ہیں لیکن حکمرانوں نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔
-
کوشش ہے ڈالر زیادہ آئیں اور کم باہر جائیں: مفتاح اسماعیل
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 5 بلین کی امپورٹ ہوئی ہے، اگلے ماہ روپے پر پریشر کم ہوگا، امید ہے 2 ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، کوشش ہے کہ ڈالر زیادہ آئیں اور کم باہر جائیں۔
-
سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
-
وزیرِ اعظم کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
-
سینئر صحافی اور مصنف اختر بلوچ انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور مصنف اختر بلوچ انتقال کر گئے، اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
-
پشاور: جرائم پیشہ عناصر سے رابطے پر 22 پولیس اہلکار معطل
پشاور میں جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
-
پرویز الہٰی کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
-
بلوچستان: سیلاب کی تباہ کاریاں، بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں
بلوچستان کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔
-
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد
ملک کے بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں مل چکی ہیں۔
-
حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔
-
سندھ: انٹر سالِ اوّل کیلئے داخلہ فہرست جاری
ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے سرکاری کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں انٹر سالِ اوّل کے لیے داخلہ فہرست جاری کر دی ہے۔
-
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فیلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔