Categories
Breaking news

عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی: شیخ رشید

عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید دوران تقریر ’مارچ اپریل‘ میں کنفیوژ ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں ہونے والے جلسے کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید تقریر کے دوران مہینوں کے حوالے سے کنفیوژ ہوگئے

شیخ رشید نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.