Categories
Breaking news

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، حافظ حمد اللّٰہ

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں لاہور ہائی کورٹ کے مئی 2021 کے حکم کی خلاف ورزی کی جس کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ خلاف ورزی کیوں کی؟ 30 ہزار سے کم تحفہ لیا جا سکتا ہے، عمران نیازی کروڑوں روپے کے تحفے کیسے گھر لے گیا؟

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ میرا تحفہ میری مرضی والے نے بیت المال کے تحفوں کی قیمت کا تعین بھی اپنی مرضی سے کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.