
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں برطانیہ، یو اے ای کی عدالتوں میں جاؤں گا، آپ چاند پر بھی چلے جائیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحفے لینے پر اعتراض نہیں مگر ان کو بازار میں بیچنا غلط ہے، توشہ خانہ کی سہولت بالکل ختم ہونی چاہیے، تحفے اس طرح بیچنے پر قدغن لگانے کی سفارش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اہم تعیناتی پر کوئی بات نہیں کروں گا، عمران خان کا بیانیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں، انہوں نے تو خود آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی آفر کی، ترلے اور منتیں کرتے رہے کہ آپ نیوٹرل نہ رہیں۔
عمران خان کی جان کو لاحق خطرات سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ سارے ڈرامے کرلیں، جتنی فلمیں چلانی ہیں چلا لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی عزت، وقار کو تار تار کیا ہے، تحریک انصاف سے قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں چل رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے سوشل میڈیا پر شور مچانے کی بجائے عدالت جائیں، لانگ مارچ یہاں پہنچ کر حکومت کے لیے مسئلہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عسکری حکام کو ملنے والے توشہ خانے کے تحائف کا مجھے علم نہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ پر مزید سوالات اٹھا دیے
-
انجمن اساتذہ انتخابات: کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے میدان مارلیا
پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمٰن 302 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کی ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے 271 ووٹ حاصل کیے۔
-
معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون نہیں ملے گا نہیں ملا۔
-
حلیم عادل کےگھر پر پولیس کا چھاپا
ایس ایس پی نے کہا کہ عزیز بھٹی تھانے کی نفری نے کوئی چھاپا نہیں مارا اور نہ ہی پولیس کا کوئی یونٹ حلیم عادل کے گھر گیا۔
-
آرمی ایکٹ میں ترمیم کی بات ہورہی ہے، کیا ترامیم ہوں گی؟ وزیر قانون سے سوال
وزیر قانون نے کہا کہ جب وقت آئے گا یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پائے گا، ہم سب کی دعا ہےجو پاکستان کیلئے اچھا ہو وہ ہو۔
-
پی اے سی میں ہر سال 650 خدام، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف
کمیٹی ارکان نے بتایا کہ وزرا، سیکریٹری اور دیگر افسران ہر سال اپنوں کو مفت حج پر بھیجتے ہیں۔
-
عمران خان نے بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں اگلا ووٹ عمران کا ہے، کپتان پچھلے 26 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
تیل کمپنیز کا حکومت سے قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے مالی بوجھ ڈالنے کا شکوہ
تیل کمپنیز کا کہنا تھا کہ نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔
-
مصطفٰی نواز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ دیدیا، ترجمان پی پی
پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ دے دیا۔
-
عمران خان پر حملے کا ملزم 14 روز بعد عدالت میں پیش، جسمانی ریمانڈ منظور
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
-
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا۔
-
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو: جے ایف-17 تھنڈر طیارے کا فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر طیارہ بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں توجہ کا مرکز رہا۔
-
عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی آٹی پر وفاق کے اعتراض کو مسترد کردیا
مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی حقائق آئیں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے، پنجاب حکومت کی توجہ عوامی مسائل اور ان کےحل پر ہے۔
-
خان صاحب چوری پکڑی گئی ہے اب رسیدیں نکالو، مصدق ملک
مصدق ملک نے مزید کہا کہ متواتر کئی جلسوں میں چیف کی تقرری کو متنازع بنایا، پھر کہہ دیا یہ تقرری ان کا ایشو ہی نہیں، پہلی بات مانیں یا دوسری؟ آج تک کوئی شعر ہی ایسا ہوگا جو بھائی نے صحیح پڑھا ہو۔
-
حالیہ سیلاب کے دوران پاک فوج اور بحریہ کا کردار قابل ستائش ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آئیڈیاز 2022 کی ایئر شو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاک افواج کی صلاحیتوں کا پیشہ ورانہ مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
-
ملک میں پیٹرول کا 22 دن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا 19 دن کا اسٹاک موجود ہے، اوگرا
اوگرا کا کہنا ہے کہ ملکی طلب پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ہے۔
-
سندھ ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر کل فیصلہ سنایا جائے گا
تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
-
گھڑی کے معاملے پر میں امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کر رہا ہوں، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ میں نے کہا تھا ان سے معیشت سنبھالی نہیں جائے گی، قرضے ادا نہیں کر سکیں گے۔
-
زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیے، شیریں مزاری
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے عمر بھر کی کمائی کی تفصیلات 40 سالہ پرانے دستاویز کی صورت میں پیش کیں۔