Categories
Breaking news

عمران خان کھل کر بتائیں نواز شریف کو کون واپس لارہا ہے؟ امیر حیدر خان ہوتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے کھل کر بات کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کھل کر بات کریں کہ نواز شریف کو کون واپس لارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، شکست کا غصہ نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں نکال رہے ہیں؟

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیوں واپس نہیں آسکتے؟ پاکستان اُن کا بھی ملک ہے اور وہ ضرور آئیں گے۔

اُن کا ڈی آئی خان کے میئر کے لیے پارٹی امیدوار کے قتل پر کہنا تھا کہ ہم حکومت سے نہیں ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی شکست پر نیازی صاحب اپنی تنظیموں پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں؟ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں وزیراعظم کی پالیسوں کو مسترد کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *