Categories
Breaking news

عمران خان کو ہٹانے کی سازش امریکا میں تیار ہوئی، شہبازگل

عمران خان کو ہٹانے کی سازش امریکا میں تیار ہوئی، شہبازگل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کی سازش امریکا میں تیار ہوئی اور ایجنٹس نے اس پر عملدر آمد کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ عوام نے خود مختاری کے لیے عمران خان کو چن لیا ہے، 75 سال کے بعد پہلی مرتبہ ایسا لیڈر ملا ہے جس نے للکار کر خود داری کا اعلان کیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام تو خود دار تھی لیکن بدقسمتی حکمران پیسوں کے لیے ان کا سودا کر دیتے تھے، سب کو پتا ہے کہ ایک خط لکھا گیا انکوائری ہوجائے سب سامنے آجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امریکا کی جو پاکستان کےخلاف پالیسی ہے وہ مردہ باد ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.