
الیکشن کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی دوسری درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس دوران بیرسٹر علی گوہر اور درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے، اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں، عمران خان کا لیگل اسٹیٹس دیکھیں، وہ نااہل ہیں۔
بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ اگلی سماعت پر جواب جمع کرا دوں گا، نوٹس کا ریکارڈ مجھے فراہم کر دیں۔
بعد ازاں آفاق احمد کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کا کیس ٹرائل شروع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا ٹرائل شروع کر دیا گیا۔
-
اعظم سواتی کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ ختم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں درج ایک مقدمہ ختم کر دیا گیا۔
-
بنوں واقعہ ہو گیا، کے پی حکومت لاہور میں بیٹھی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خیبر پختون خوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں واقعہ ہو گیا اور کے پی حکومت زمان پارک میں بیٹھی ہے۔
-
بلاول بھٹو کی پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں مقیم تارکین وطن کو پاک امریکا تعلقات کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔
-
پاک افغان بارڈر حکام میں فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق
باب دوستی پر پاک افغان بارڈر حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ کے انعقاد پراتفاق ہوگیا۔
-
سندھ، 26 دسمبر کو مسیحی سرکاری ملازمین کی چھٹی کا اعلان
سندھ بھر میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے کرسمس کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
توانائی بچت قومی پروگرام، شادی ہالز رات 10، مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس: پراسیکیوشن کا ملزمان پر عائد فرد جرم میں ترمیم کا مطالبہ
ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پراسیکیوشن نے ملزمان پر عائد فردِ جرم میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔
-
رانا ثناء اللّٰہ ایسے بیانات دے رہے جیسے وہ KP اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں: بیرسٹر سیف
معاونِ خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللّٰہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے وہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں، آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں، سرحد پار کارروائیاں روکنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
-
بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگرد ہلاک
بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
-
اعتماد کا ووٹ: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کا سامنا
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے چیلنج کا سامنا ہے۔
-
پی ٹی آئی کے 123 ارکان کا اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 ارکان نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
-
ایف آئی اے نے ہم پر ظلم، پولیس نے تشدد کیا، والدہ دانیہ شاہ
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری، سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہم پر ظلم اور لودھراں کی پولیس نے ہم پر تشدد کیا ہے۔
-
حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑیگا: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
پرویزالہٰی خود کہتے ہیں 90فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا پل عبور کرنے دیں، پھر پی ڈی ایم قیادت دوسرے آپشنز پر غور کرے گی، پرویز الہٰی خود کہتے ہیں 90 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔