Categories
Breaking news

عمران خان کو شاہ محمود کا اعتماد تک حاصل نہیں، امیر مقام

عمران خان کو شاہ محمود کا اعتماد تک حاصل نہیں، امیر مقام

مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کو پارٹی کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اعتماد حاصل نہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والے افراد کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر بحث کرنا وقت ضائع کرنا ہے، عمران خان کو ملک کے مسائل کا احساس نہیں۔

ن لیگ کے صوبائی صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کو اب جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ تعلقات کی تیاری کرنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اپنے وائس چیئرمین شاہ محمود کا اعتماد تک نہیں، ٹرانسپرنسی رپورٹ میں وزیراعظم نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اپنے وزراء میں ایوارڈ تقسیم کر کے اپنی محدود ذہنیت ثابت کردی، تحریک عدم اعتماد پورے ملک کے مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ عوام بدترین مہنگائی کے خاتمہ کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *