Categories
Breaking news

عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے فرح بی بی کون ہے؟ جاوید لطیف

عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے فرح بی بی کون ہے؟ جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کوئی کام نہ کرکے لگژری زندگی گزارنے والے عمران خان کو حساب دینا ہوگا، بتایا جائے کہ فرح بی بی کون ہے؟ لوگوں کے فرنٹ مین ہوتے ہیں کپتان نے تو فرنٹ ویمن رکھی ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ فرح یا اس کے شوہر کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، فرح بی بی رنگ روڈ پرخریداریاں کرتی رہی ہیں۔

نیب انکوائری سے متعلق فرح خان کا بیان سامنے آگیا

قومی احتساب بیورو کی جانب سے انکوائری شروع ہونے پر…

جاوید لطیف نے کہا کہ خود تو کہتے تھے کہ رسیدیں دکھاؤ تو آج کیوں بھاگ رہے ہو؟ ایمانداری اتنی ہے کہ بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس جانے پر قوم کا ایک ارب روپیہ لگا دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انتقامی سیاست نہیں کریں گے مگر حساب ضرور لیں گے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول ڈیزل پر سبسڈی دینا حکومت کے لیے مشکل ہے، بارودی سرنگ کے ساتھ ملکی معیشت ہمیں دی گئی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں پارٹی میٹنگ کس حیثیت میں کی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کرنے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.