Categories
Breaking news

عمران خان کو ’بھگانے کی خوشی‘ میں دعوتیں

عمران خان کو ’بھگانے کی خوشی‘ میں دعوتیں

وزیر اعظم عمران خان کو ’نو آپشن لیفٹ‘ کی صورتحال سے دو چار کرنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کو ’بھگانے کی خوشی‘ میں دعوتوں کے اہتمام کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما، متحرک جیالی حنا پرویز بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اپنی پارٹی کی دیگر سیاسی کارکنان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عمران خان کو بھگانے کی خوشی میں دعوت۔‘

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی غیر یقینی کی سی صورتحال ہے جس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی قانونی مشیروں کو ’کیا آپشنز رہ گئے؟‘ سے متعلق جاننے کے لیے آج طلب کر لیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق عمران خان آئین کے آرٹیکل 6 کو استعمال کرنے سمیت ان کے پاس دستیاب آپشنز پر ان کی رائے طلب کریں گے جبکہ وزیراعظم کی لیگل ٹیم تعزیرات پاکستان کی دفعات کا جائزہ لے رہی ہے۔

آپشنز کیا رہ گئے؟ وزیراعظم نے قانونی مشیروں کو آج طلب کرلیا

اسلام آباد کیا آپشنز رہ گئے؟ وزیراعظم نے قانونی…

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.