Categories
Breaking news

عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے، طاہر اشرفی

عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ کل دو تین جگہوں پر کچھ عناصر نے بدتمیزی کی، لگ ایسا رہا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے کا مسجد نبوی کے واقعہ پر خوشی کا اظہار

اپنے پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 15، 16 ماہ عمران خان کا نمائندہ خصوصی رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ وہ رواداری کی طرف جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔

اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.