Categories
Breaking news

عمران خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، خرم دستگیر

عمران خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان جب حکومت میں تھے تب یہ غلطیوں کی باتیں نہیں کرتے تھے، عمران خان کو اتنی جرات تھی تو اقتدار میں رہتے ہوئے یہ باتیں کرتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے 35 پنکچرز کا الزام لگایا پھر کہا سیاسی بیان تھا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں نیب ان کے ہاتھ میں نہیں تھا، حکومت ان کے ہاتھ میں نہیں تھی، عمران خان بے ساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا غلطیوں کا اعتراف نہیں اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہونا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *