Categories
Breaking news

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اترنے کی اجازت مسترد ہو گئی: اسد عمر

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنےکی اجازت مسترد کر دی۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی گئی کیونکہ کوئی وجہ ہو ہی نہیں سکتی۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام آباد کی انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

PTI کو فیض آباد پر جلسے کی اجازت

راولپنڈی: PTI کو 56 شرائط کے ساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کا اجازت نامہ 56 شرائط کے ساتھ جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *