Categories
Breaking news

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور بابر اعوان بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *