
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رواں کے آخر میں ''غلامی نامنظور'' کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا اور وہ جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
عیدالفطر پر جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔
عمران خان نے کہا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا، 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔
اُنہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی۔
Table of Contents
ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے
گِلے شکوے بھلا کر گلے مل کر مبارکباد دینے کا دن آگیا۔ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا، وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا، پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
دوسری جانب عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان میں موجود اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید مبارک۔
اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّہ! اگلی عید ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی، ترقی اور بقاء کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر پنجاب مردہ کو زندہ کیسے کرسکتا ہے، یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مردہ کو زندہ کیسے کرسکتا ہے
-
آج گلہ کرنے کا نہیں، گلے ملنے کا دن ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج گلہ کرنے کا نہیں بلکہ گلے ملنے کا دن ہے
-
ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے
گِلے شکوے بھلا کر گلے مل کر مبارکباد دینے کا دن آگیا۔ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
-
کراچی پولیس چیف کا عید بازاروں کا دورہ
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے عید بازاروں کا دورہ کیا۔
-
چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری
پڈعیدن، نوابشاہ، ٹنڈو محمد خان میں 10 سے 16 گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈںگ جاری ہے۔
-
بڑے شہروں سے شہریوں نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف انڈسٹریل شہروں سے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ گئے ہیں۔
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوکر فیصل ایونیو سے ہوتے ہوئے سیکٹر ایف ٹین پہنچی، کارکنان گاڑیوں اور بائیکس پر احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔
-
عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات کیسے ملتی ہے؟
دوسری جانب پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مجموعی شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔ر
-
عمران نے فرح کے بچاؤ پر زیادہ زور دیا ہے، حافظ حمد اللّٰہ
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والا لانگ مارچ ملک بچاؤ نہیں بلکہ گوگی بچاؤ مارچ ہے۔
-
مٹھائیوں، کیک اور گوشت کی خرید میں اضافہ
-
چاند رات، بازاروں میں عید کی خریداری کیلئے رش
سڑکوں پر رش اور ٹریفک جام ہے اور شہری ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دے رہے ہیں۔
-
عمران خان بتائیں امریکا کیخلاف کون سا کارنامہ کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی، شرجیل میمن
عمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتے رہے، وزیر اطلاعات سندھ
-
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام
عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے، صدر مملکت
-
پشاور: ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار 50 افراد جیل منتقل، پولیس حکام
ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں 50 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ نیو میانوالی کالونی، قصبہ کالونی، لانڈھی، بلدیہ ساڑھے 5 میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
-
کراچی میں 4200 مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، کراچی پولیس چیف
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ میری عید کی شاپنگ گھر والوں نے کی ہے۔