Categories
Breaking news

عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے عشائیے کا اہتمام

Advertisement
عمران خان کی  اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیلئے عشائیے کی تقریب

وزیراعظم عمران خان آج حکومتی ارکان قومی اسمبلی کےاعزاز میں عشائیہ دیں گے، اتحادی اور حکومتی ارکان کو وزیراعظم ہاﺅس میں عشائیہ دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے جانے والی عشائیے کی تقریب میں معاونین، مشیر بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کی تقریب میں وفاقی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا اور ساتھ ہی تقریب میں پارٹی کے اندرونی اختلافات، اتحادیوں کے معاملات اور قومی ایشوز پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جانے پر مشاورت ہوگی، وزیراعظم عمران خان حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

مسلم لیگ ق کا وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ

مسلم لیگ ق نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج دیئے جانے والے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم پارٹی واتحادی ارکان قومی اسمبلی کومختلف معاملات پر اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ق اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ق کی قیادت نے عشائیہ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں مگر عشائیہ میں شریک نہیں ہو رہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عشائیہ اتحادیوں کو دیا گیا ہے اور اب ہم اتحادی نہیں رہے، جب اتحادی نہیں رہے تو عشائیے میں شرکت کیوں کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *