Categories
Breaking news

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، JIT نے فیصل واؤڈا کو طلب کر لیا

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنی جے آئی ٹی نے تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کی طلبی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں شاملِ تفتیش ہوں۔

مراسلے کے ذریعے فیصل واؤڈا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ریکارڈ سمیت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

مراسلے کے مطابق فیصل واؤڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا، فیصل واؤڈا تمام دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔

ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں، چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے: فیصل واؤڈا

سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے آج مجھے بلایا تھا، 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، یہ سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا۔

معظم کو کلاشنکوف، عمران خان کو پستول کی گولی لگی: فیصل واؤڈا

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیرِ آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو کلاشنکوف اور عمران خان کو پستول کی گولی لگی۔

جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔

جے ٹی آئی نے ان رہنماؤں سمیت 35 افراد کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *