
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے بعد سارا نظام بے نقاب ہوگیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت ہماری ہے، ہم نے بطور حکومت مقدمہ درج کرانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حملے میں 3 افراد کو نامزد کیا، اس پر بہت مزاحمت آئی، ایف آئی آر پر ہیڈ محرر سے آئی جی تک سب کی طرف سے معذرت خواہانہ جواب ملتا تھا۔
مشیر داخلہ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ رکاوٹیں پہلے بھی آتی رہی ہیں، اب جو چیزیں سامنے آرہی ہے، اُن سے پتا چلتا ہے کہ ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کیا 13 جماعتوں کا جتھہ بھی جو وفاق میں بیٹھا ہوا ہے، یہ سارے اکٹھے بھی ہوکر ان کی اتنی اوقات نہیں، جس حد تک معاملات کو پریشرائز کیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بھی ہماری ہے اور ایف آئی آر بھی نہیں کٹ رہی، یہ جو معاملات ہیں، اسی لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حراست میں حملہ آور کی 2 وڈیوز لیک ہوئیں، اس میں کوئی نہ کوئی عناصر شامل ہیں، اس طرح کا کوئی حملہ آور ہو تو اسےخفیہ طور پر نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا جاتا ہے۔
مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ایسے حملہ آور کا پتا ہی نہیں ہوتا، اس کا نام بھی پتا نہیں ہوتا، پولیس سے پوچھا تو وہی معذرت خواہانہ رویہ کہ جناب ہماری مجبوری تھی، جو بھی مجبوری تھی اس کی انکوائری ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی کو پرچہ درج نہ کرنے کا نہیں کہا تھا، ہماری پوری کابینہ نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنا ہمارا قانونی حق ہے، آئی جی پنجاب نے غلط بیانی کی اس لیے تبدیلی کے لیے وفاق کو لکھا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پچھلے 4، 5 ماہ سے پنجاب کی گورننس اور معیشت میں روڑے اٹکا رہی ہے، عمران خان پر دوبارہ حملہ ہونے کا خطرہ بڑھا ہے، سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی جان کو محفوظ بنانا چیلنج ہے، ہم نے اس کی حفاظت کی ہے، گرفتار ملزم نشئی ہے اور وہ اکیلا نہیں تھا۔
مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ ابھی تک 3، 4 چیزیں سامنے آچکی ہیں، یہ واضح ہوچکا شوٹر ایک نہیں تھا، ایک سے زائد لوگ تھے، ابتدائی تحقیقات میں یہ 2 چیزیں واضح ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ جس طرح مہم چلا رہی تھی اس کی ملزم کے بیان سے مماثلت ہے، حملہ آور کوئی مذہبی جنونی نہیں، واقعے میں 14 لوگ زخمی ہوئے اور ایک مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے اتنی گولیاں فائر نہیں کیں جتنی وہاں فائر ہوئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معظم کو قریب سے گولی نہیں لگی۔
پنجاب حکومت چھوڑنے سے متعلق سوال پر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ لڑائی میدان میں کھڑے ہوکر لڑی جاتی ہے، مجھے بطور ورکر احساس تھا کہ میں اپنے لیڈر کی حفاظت نہیں کرسکا، پوری کابینہ شامل ہے تو میری وزارت کے جانے نہ جانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کا 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔
-
لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، بلاول
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے پچیس مئی کو اسلام آباد آکر آئی ایم ایف سے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔
-
پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پوچھتے ہیں کیا یہ افواہیں درست ہیں کہ نہیں؟
-
لانگ مارچ، پنجاب پولیس اہلکار کیڑے والی دال ملنے پر پھٹ پڑے
ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔
-
آرمی چیف کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا، سرجن جنرل آف پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
-
گوجرانوالہ، طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
-
سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل پر ایکشن لیا ہے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سیہون حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی غلطی سامنے آئی ہے۔
-
عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنے کا دعویٰ غلط نکلا۔
-
اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کا حکم نامہ کیوں جاری ہوا؟
-
پی ٹی آئی کو کون سی 35 شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 35 شرائط پر کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی۔
-
کراچی: عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے پہنچ گیا
سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت خالی کرانے پہنچ گیا۔
-
عمران خان پر حملہ، JIT نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔
-
کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے۔
-
تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔
-
عمران خان غیرملکی چینلز پر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پی سی پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں تاکہ نام ان لوگوں پر آئے جن پر عمران خان الزام لگارہے ہیں۔