Categories
Breaking news

عمران خان پر حملے کا مقدمہ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

عمران خان پر حملے کا مقدمہ، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اندراج مقدمہ سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریری حکم نامے میں لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کیس میں آئی جی پنجاب کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینا غیرمتعلقہ ہے۔

سپریم کورٹ نے پیر کو آئی جی پنجاب کو عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز کی سماعت کا دو صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر تاحال درج نہ ہونے سے آگاہ کیا، انہیں قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حکم نامے میں کہا گیا توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل نے تفصیلی جواب کے لیے مہلت طلب کی۔

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مزید چند روز کی مہلت دی جاتی ہے، کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *