Categories
Breaking news

عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا

عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر پنجاب حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) نے کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی صدارت میں جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے لیے ابتدائی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جائے حادثے کا بھی اگلے دو روز میں دورہ کرے گی۔

جے آئی ٹی جائے حادثہ سے اکٹھے ہونے والے شواہد کا بھی مشاہدہ کرے گی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی متعلقہ پولیس آفیسرز اور دیگر شخصیات کے انٹرویوز بھی کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *