Categories
Breaking news

عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی آٹی پر وفاق کے اعتراض کو مسترد کردیا

عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی آٹی پر وفاق کے اعتراض کو مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی آٹی) پر اٹھائے گئے وفاق کے اعتراض کو پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھائے جنہیں پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا۔

عمر چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، امید ہے جے آئی ٹی ممبران پیشہ ورانہ طریقے سے معاملے کو دیکھیں گے۔

مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی حقائق آئیں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے، پنجاب حکومت کی توجہ عوامی مسائل اور ان کے حل پر ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وفاقی جتھہ انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *