Categories
Breaking news

عمران خان پر حملہ، JIT نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے کہا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے تعلق نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نوید نے کہا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملزم نوید باضابطہ گرفتار

وزیر آباد میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *