
وزیرآباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر کیے گئے حملے کی تحقیقات کے مقدمے کے تفتیشی افسر انسپیکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کردیا گیا۔
اس حوالے سے بننے والی جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے آفیسر انور شاہ کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو اینٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر ویجیلینس کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے تفتیشی آفیسر کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران اب تک جائے وقوعہ سے 36 فرانزک شہادتیں جمع کی گئیں، شہادتوں کے ٹیسٹ کے لیے مختلف اشیاء کے 31 پارسل فرانزک لیب بھجوائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے جوتے، جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے مختلف سیمپلز، خون آلود کپڑے اور گولیوں کے خول فرانزک لیب بھجوائے گئے۔
ذرائے کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمے کی تفتیش میں حتمی سمت کا تعین کیا جائے گا۔
انور شاہ کو جے آئی ٹی کے کنوینئر سی سی پی او لاہور کی سفارش پر تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات
صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔
-
کیا آپ سمجھا کر لائے ہیں اسے کیا بولنا ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق لاپتہ شہری کے کیس میں پولیس کے رویے پر برہم ہو گئے اور کہا کہ اس کیس میں ہم اپنی آبزرویشن دیں گے۔
-
اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈوائس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے۔
-
عاصم منیر نے 38 سال کی عمر میں مدینہ سے قرآن حفظ کیا، ڈی جی ISI اور MI رہے
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا 17واں آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
-
عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو CJCSC مقرر کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
-
حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا عدالتی حکم کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
-
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس، شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت
احتساب عدالت نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شریک ملزم کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
-
آزاد کشمیر پر بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کا بیان نامعقول ہے: ڈی جی ISPR
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کابیان نامعقول ہے۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست جرمانے کیساتھ مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کر دی۔
-
مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات
ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔
-
وفاق و صوبے میں دوریاں ختم کرنے کی کوشش کرونگا: گورنرKPK حاجی غلام علی
خیبر پختون خوا کے نو منتخب گورنر حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی، وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ و اتحادیوں کا اہم اجلاس وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔
-
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج منعقد ہوگا، اجلاس میں بلوچستان کے تمام اسکولوں کے سلیبس کو جنگی بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے سمیت تین قرارداد پیش کی جائیں گی، اجلاس میں محکمہ انرجی، صنعت و حرفت، پراسیکیو شن اور محکمہ معدنیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔
-
سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت مقرر کردی
مشیرِ زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت پنجاب سے زیادہ مقرر کی ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں شوگر مِلیں چل رہی ہیں۔
-
مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
-
پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے تیزی سے اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسٹر پریز
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔