
پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کے واقعے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معظم کو چہرے پر دائیں طرف بھنوؤں سے 7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی، دائیں طرف لگنے والی گولی ماتھے سے باہر نکل گئی۔
معظم کو کلاشنکوف، عمران خان کو پستول کی گولی لگی: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیرِ آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو کلاشنکوف اور عمران خان کو پستول کی گولی لگی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی لگنے سے موقع پر ہی معظم کی موت واقع ہو گئی، گولی دور سےچلائی گئی، سمت بھی اوپر سے نیچے کی طرف ہے۔
معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ایف آئی آر کے متن پر اہم سوالات اٹھا دیے جو درج ذیل ہیں:
- پولیس نے ایف آئی آر میں معظم کی موت ملزم نوید کی فائرنگ سے کیوں ظاہر کی؟
- ایف آئی آر میں فائرنگ کرنے والے گارڈ کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا؟
- جائے وقوع سے سرکاری رائفل کی گولیوں کے 2 خول ملنے کے باوجود گارڈ کو کس کے کہنے پر بچایا گیا؟
- عمران خان کی مرضی کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کا گارڈ کیسے بچ گیا؟
عمران خان پر قاتلانہ حملہ
3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
عمران خان پر حملہ: JIT کیلئے پولیس نے 3 نام دیدیے
سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے لیے محکمۂ داخلہ پنجاب کو پولیس کی جانب سے 3 نام موصول ہو گئے ہیں۔
واقعے میں معظم گوندل نامی پی ٹی آئی کارکن جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: خاتون کا نکاح نامہ 10 سال بعد جعلی قرار
لاہور میں جعلی نکاح نامے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والی خاتون 10 سال بعد کامیاب ہو گئیں۔
-
براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں، فواد چوہدری کی ایلون مسک سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کردی۔
-
حوالہ ہنڈی کا شبہ، کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں FIA کے چھاپے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع بولٹن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے متعدد دفاتر پر چھاپے مار کر کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔
-
واسا کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا بل کی ادائیگی کیلئے مراسلہ
واسا نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو واجب الادا 81 لاکھ روپے بل کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔
-
اسلام آباد: سیدپور کے گاؤں میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق ہوگئی
اسلام آباد کے گاؤں سیدپور میں گاؤں میں رات گئے تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کردی گئی۔
-
گھڑی آپ کے اور وقت عمران خان کے پاس ہے، شہزاد وسیم
پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس گھڑی ہے اور وقت عمران خان کے پاس ہے آزادی کا قافلہ اسلام آباد سے چند قدم پرہے، اب یہ حقیقی آزادی کا لانگ مارچ رُکے کا نہیں۔
-
عمران خان نے 6 ماہ قبل کیا پیشگوئی کردی تھی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ6 ماہ قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکار ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی۔
-
کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
-
توہینِ عدالت کیس: عمران خان کو شواہد پر جواب دینےکی مہلت
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شواہد پر جواب دینے کے لیے مہلت دے دی۔
-
معظم کو کلاشنکوف، عمران خان کو پستول کی گولی لگی: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وزیرِ آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو کلاشنکوف اور عمران خان کو پستول کی گولی لگی۔
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی ہے۔
-
صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات
صدرمملکت سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،اعلامیہ ایوان صدر
-
فردوس شمیم کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے پراظہارِ مایوسی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے حکم پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
-
پی ٹی آئی کو جلسے کے این او سی کے لیے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت
پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔
-
الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
-
کراچی: سرجانی میں ڈمپر کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، 2 بھائی زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق جب کہ متوفی کے 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے۔