
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی جے آئی ٹی کے کنوینر غلام محمد ڈوگر نے دیگر ممبران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی جے آئی ٹی کے ہمراہ تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اور عمران اسماعیل جے آئی ٹی کے ہمراہ عمران خان کے نمائندے کی حیثیت سے جائے وقوعہ آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ اور اردگرد کی چھتوں کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے زخمیوں کے میڈیکو لیگل اور معظم گوندل کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کےلیے تحریری نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوٹس کے باوجود عمران خان نے ابھی تک جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ نہیں کروایا، فارنزک ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو گا کہ کس لباس پر کس کا خون تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
لیاری جنرل اسپتال گیا، وہاں مجھے مارا گیا، سید عبدالرشید
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ یہ جو واقعہ ہوا ہے، سید عبد الرشید ایف آئی آر کٹوائیں۔
-
کراچی: ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، 4 زخمی
کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے سبب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
-
مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آ رہے: چوہدری شجاعت حسین
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مجھے عام انتخابات جلد ہوتے نظر نہیں آ رہے، پرویز الہٰی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو چار پانچ ماہ نکال سکتے ہیں۔
-
رشتے دار خاتون کو قتل کر کے لاش پھینک گئے: کراچی پولیس
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر خاتون کی لاش ملی ہے، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
-
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کیلئے نوجوان عدالت پہنچ گیا
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے لیے 21 سالہ نوجوان سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔
-
میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، مدعی مقدمہ مہدی کاظمی
کراچی سے اغواء ہونے والی کم عمر بچی کے مقدمے میں مدعی، بچی کے والد مہدی کاظمی نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ میری بیٹی گھر واپس آنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں میری بیٹی نے خطوط بھی لکھے ہیں جو میرے پاس ہیں۔
-
سندھ، 5 معاونینِ خصوصی کو محکمے تفویض کرنے کا فیصلہ
سندھ کابینہ کی جانب سے 5 معاونینِ خصوصی کو محکمے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
گورنر سندھ نے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 3 دن کا وقت دیدیا
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والے نوجوان اظہر کی نمازِ جنازہ کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 دن کا وقت دے دیا۔
-
پرویز الہٰی نے عمران خان کو اوقات یاد دلا دی: شرجیل انعام میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے اپنے وزیر اعلیٰ نے شٹ اپ کال دے دی ہے، چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلا دی ہے۔
-
شاہد خاقان عباسی کا ہرجانے کا دعویٰ، شہباز گِل کے وکیل نے مہلت مانگ لی
لاہور کی سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے وکیل نے شاہد خاقان عباسی کے ہرجانے کے دعوے پر جواب کے لیے مہلت طلب کر لی۔
-
پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی کی) نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
-
سندھ: منشیات کے عادی افراد کیلئے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ
حکومتِ سندھ نے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
داؤد یونیورسٹی کے تحت نئے ڈگری پروگرام اور ریسرچ جرنل کی منظوری
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل نے سیشن برائے 2023-2022ء میں بیچلر آف سائنس (بی ایس ) کے لیے 4 سالہ نئے ڈگری پروگرام ’سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی‘ کی منظوری دے دی۔
-
تحریکِ انصاف نے حکمرانوں کی کراچی تا اسلام آباد دوڑیں لگوادیں: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہمنا فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکمرانوں کی کراچی سے اسلام آباد تک دوڑیں لگوادی ہیں۔
-
امپورٹڈ سرکار دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے: عمران خان
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
-
گورنر سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کارکردگی سے ناراض
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔