
پی ٹی آئی نے توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ توہین مذہب کے درج مقدمات کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر اب سے کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف حصوں میں چیئرمین عمران خان سمیت دیگر کیخلاف درج توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایڈووکیٹ فیصل فرید اور ایڈووکیٹ علی بخاری نے درخواست دائر کی، پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے سماعت کی استدعا کی گئی۔
درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ملک بھرمیں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے،پٹشنرز اور اس کے ساتھیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے،کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے؟ وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچ کا عملہ چھٹی کے روز ہائیکورٹ میں موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائری برانچ میں افسران کے علاوہ متعلقہ عملہ بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلر جاری کر رکھا ہے۔
Table of Contents
ایچ آرسی پی کا PTI کے سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
ہائیکورٹ نے سرکلرجاری کیا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں بھی انتہائی فوری نوعیت کی پٹیشنز دائر ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب شہباز گِل کی جانب سے ملک واپسی کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایچ آرسی پی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں پر جو مقدمات سیکشن 295 اے کے تحت درج کیے گئے ہیں انہیں واپس لیا جائے۔
توہین مسجد نبویﷺ ، عمران پر مقدمہ، فواد، شیخ رشید، شہباز گل، راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت سمیت 150 افراد نامزد
کراچی، فیصل آباد،گوجرہ، اسلام آباد …
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ کوئی حکومت یا سیاسی پارٹی مخالفین کیخلاف توہین مذہب کا الزام بطور ہتھیار استعمال کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
گزشتہ روز کراچی،فیصل آباد، اٹک، بورےوالا، گوجرہ میں توہین مسجد نبویﷺ پر مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، نبیل مسرت، رانا عبدالستار سمیت 150افراد کو ملزم نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب سے واپسی پر شیخ رشید کے بھتیجےراشد شفیق گرفتار کرلیا، سول جج مشتاق حسین کی عدالت نے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا گیا، راشد شفیق نے واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کرکے عمران کو فاتح قرار دیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ اور بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش جاری
ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کے باوجود سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے
-
امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان آئے گا
پاکستان اور یو اے ای قیادت کے فیصلوں پر عملدر آمد سے متعلق بڑی خبر یہ ہے کہ امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔
-
عمران خان نے ’انچالیس‘ کا نیا ہندسہ نکال لیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیر اعظم عمران خان نے انچالیس کا نیا ہندسہ نکال لیا
-
وزیر اعلیٰ نے لاہور میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اندرونِ لاہور میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے واسا کو قلت دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔
-
پنجاب میں مئی کا موسم تبدیل، PDMA کا مراسلہ جاری
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مئی سے موسم میں غیر معمولی تبدیلی متوقع ہے،غیر معمولی موسمی امکانات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔
-
پانی کی کمی کے زراعت پر منفی اثرات ہوں گے، زرعی ماہرین
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اوربارشوں کی کمی سے زراعت پرمنفی اثرات ہوں گے، گلیشئرز نہ پگھلنے سے پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے
-
عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے؟ سعید غنی
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عید پر اختلاف صرف خیبر پختونخوا میں کیوں ہوتا ہے؟
-
عیدالفطر امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا سب سے بڑا دن ہے، محمود خان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عید الفطر پوری امت مسلمہ کے لئے خوشیوں کا سب سے بڑا دن ہے
-
صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں عام آدمی کو پورا احترام ملنا چاہیے، مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان بھی کیا۔
-
کراچی، دوپہر میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی گرد آلود تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے،دوپہر میں ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ سکتی ہے۔
-
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
ملک بھر میں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی، بجلی کا مجموعی شارٹ فال صفر ہوگیا
-
وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد ابوظہبی کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع میں آج تیسواں روزہ رکھا گیا
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے آج عید الفطر منائے جانے کے اعلان کے باوجود وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی ضلع میں بھی آج تیسواں روزہ رکھا گیا ہے۔
-
ایچ آرسی پی کا PTI کے سینئر رہنماؤں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
-
بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے
بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے، کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت خانے میں نماز عید ادا کی گئی اور ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔
-
خیبرپختونخوا،مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات
خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے، پشاور کی مرکزی عید گاہ سمیت صوبے میں بیشتر مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔