
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان وہی جنگ لڑ رہے ہیں جو 1947ء میں قائداعظم اور اُن کے ساتھیوں نے لڑی تھی۔
جہلم میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ذاتی جھگڑا نہیں کر رہے، عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، اس جنگ میں عمران خان نے اپنا لہو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، 4 سال بعد اسکینڈل کیا لے کر آرہے ہیں کہ 3 کروڑ کی گھڑی بیچ دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو پورا ملک لے کر کھا گئے ان کا پتا ہی نہیں ہے، الیکشن کمشنر ن لیگ کے لیے 1122 بنی ہوئی ہے، جہاں ن لیگ مشکل میں آتی ہے وہ فون گھماتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں کسی صحافی پر تشدد نہیں کیا گیا، اس حکومت میں کیا گیا، ہم کہہ رہے ہیں اعظم سواتی اور ارشد شریف کیس کا سوموٹو لیں، سپریم کورٹ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف نے زندگی میں کبھی میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، عمران خان
لاہور میں لانگ مارچ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زندگی میں کبھی میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا۔
-
190 ملین پاؤنڈ کے معاملے پر فیصل واوڈا نیب میں طلب
-
حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے۔
-
پاکستان کی سمت کیا ہے؟ 75 سال بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم ترین موڑ پر آگیا ہے، اب فیصلہ کرنا ہوگا۔
-
توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں بیچی، ثبوت موجود ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے۔
-
نادرا اور چھیپا کے درمیان غیرشناخت شدہ لاشوں کی شناخت کیلئے معاہدہ
نادرا فنگر پرنٹ کیپچرنگ ڈیوائسز اور چہرے شناخت کی ڈیجیٹل شناخت ایپلی کیشن مفت فراہم کرے گا۔
-
عمران خان بتائیں ایسا ہیرا ہے جسے 5 سو روپے میں بیچ سکتے ہیں؟ شاہزیب خانزادہ
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے سوالات پوچھ لیے۔
-
مریم اورنگزیب کا عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج
وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیا۔
-
ہیلی کاپٹر کیس فائنل کر دیا ہے: چیئرمین نیب
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کیس کو فائنل کر دیا ہے۔
-
ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل پاکستان میں ہو سکتا ہے: عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کی درخواست نمٹا دی اور کہا ہے کہ اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
-
ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیونیوز نے حاصل کر لی
صحافی ارشد شریف کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی، پوسٹ مارٹم رپورٹ 7 صفحات پر مشتمل ہے۔
-
عمران خان جس شرٹ پر دستخط کردے وہ کروڑوں کی ہو جاتی ہے، وسیم شہزاد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ برانڈ ہے، اگر شرٹ پر دستخط کر دے تو کروڑوں کی ہو جاتی ہے۔
-
اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان سے متعلق توشہ خانہ کیس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔
-
اگر تحائف عمر فاروق کو نہیں بیچے تو کس کو بیچے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر فرح گوگی نے توشہ خانے کا مال عمر فاروق کو نہیں بیچا تو کس کو بیچا ہے، نام سامنے لے آئیں۔
-
جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ
سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبد الحلیم شیخ نے جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔
-
ارشد شریف کو گولیاں لگتےہی فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، امریکی نشریاتی ادارہ
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کو گولیاں لگنے کے بعد فوری اسپتال نہیں لے جایا گیا، انہیں کئی گھنٹے بعد مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔