Categories
Breaking news

عمران خان نے 2 کروڑ لوگوں کوخطِ غربت سے نیچے کیا، مریم اورنگزیب

عمران خان نے 2 کروڑ لوگوں کوخطِ غربت سے نیچے کیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے کیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے پہلے چینی ایکسپورٹ کرکے قلت پیدا کی، پھر چینی درآمد بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا نہیں کیا، جس سے معاشی بحران پیدا ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ بیت المال ہے جس پر آپ نے ڈاکا ڈالا، آپ نے بطور وزیراعظم جو تحفے وصول کیے انھیں دکانوں پر بیچا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.