
سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دوران ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں احمد بلال محبوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔
سربراہ پلڈاٹ نے کہا کہ عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے، پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے۔
احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔
عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تحائف میں 97.91 ملین روپے مالیت کی 7 گھڑیاں شامل تھیں، عمران خان نے رقم ادا کرنے کے بعد گھڑیاں اپنے پاس رکھیں، ان گھڑیوں کی قیمت عمران خان کے پاس رکھے گئے تمام تحائف کا 69 فیصد ہے۔
پلڈاٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی تمام تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر دی جائیں، خصوصاً مشرف، نواز شریف اور آصف زرداری کی توشہ خانہ کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 1947ء سے اب تک توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات عوام کے لیے اجراء کی اجازت دیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں کتنا پانی موجود؟
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق واپڈا نے تفصیلات جاری کر دیں۔
-
کراچی: زیادتی کے بعد بچی کا قتل، تحقیقاتی ٹیم تشکیل
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر 5 افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی۔
-
عمران خان جاتے جاتے ملک کیلئے بارودی سرنگیں بچھا گئے: سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں وہ غیر آئینی کام کر کے حکومت میں آ سکتے ہیں۔
-
پشاورمیں بھتہ خوروں نےجیناحرام کردیا
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بھتہ خوروں نے جینا حرام کر دیا، دھمکی آمیز کالز نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں، چین، سکون، آرام چھین لیا، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔
-
آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔
-
خضدار: گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے سے وار سے خاتون سمیت 3 افراد قتل
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
-
پنجاب پولیس کا خراب کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا
ناقص کھانا کھلانے پر لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے بلائی گئی پنجاب پولیس کا احتجاج رنگ لے آیا۔
-
مشاہد حسین انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب
مسلم لیگ ن کے سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب ہو گئے۔
-
پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 3 ماہ بعد بحال
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 ماہ سے تعطل کا شکار جعفر ایکسپریس کو پشاور کے لیے مچ سے بحال کر دیا گیا۔
-
وزیرِ اعظم نے شیری رحمٰن کی تعریف کیوں کی؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوپ 27 میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔
-
امتِ مسلمہ کیلئے مفتی رفیع عثمانیؒ کی بہت خدمات ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کے لیے مفتی رفیع عثمانیؒ کی بہت خدمات ہیں۔
-
یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے: شیخ رشید کا دعویٰ
سوشل میڈیا پر شیخ رشید نے پیغام لکھا ہے کہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
-
کراچی: شارعِ فیصل سے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں شارعِ فیصل پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے کے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
-
سندھ حکومت نے 11ویں، 12ویں کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
سندھ بھر کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔
-
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستانی کوششیں رنگ لے آئیں
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
-
کراچی سے کویت کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد
کراچی سے کویت کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔