Categories
Breaking news

عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جائیں گے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈیرا اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ یہ میاں نواز شریف کا خواب تھا جس نے موٹرویز کے ذریعے پاکستان کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا۔

فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائلیوں کے گلے پڑ گیا: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فاٹا کا صوبے میں انضمام قبائلیوں کے گلے پڑ گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، سابق وزیر اعظم نے خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی جتنی بے توقیری پچھلی حکومت نے کی، آج تک کسی نے نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *