Categories
Breaking news

عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیرا، شہباز شریف کو لانے والی گاڑی بدل گئی: عطاء تارڑ

Advertisement
اسپتال میں شہباز شریف کا سی ٹی اسکین ہوا ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کہتے ہیں کہ جب سے وزیرِ اعظم عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیرا ہے اس وقت سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو لانے لے جانے والی گاڑی تبدیل کر دی گئی۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کل مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا جنرل اسپتال میں طبی معائنہ ہوا اور سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔

چند دنوں میں نواز شریف متحرک نظر آئیں گے، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“میں…

x
Advertisement

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا، اس ایم آئی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق میاں شہباز شریف کو گردن اور کمر میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک دو ہفتوں میں شہباز شریف کی کمر کا معاملہ کافی خراب ہوا ہے، اس کے باوجود شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے کی بات سمجھ میں نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس گاڑی میں دہشت گردوں کو لایا جاتا ہے، اسی میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے انتقامی کارروائیوں کی انتہا کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *