Categories
Breaking news

عمران خان نے ملک کو مارشل لاء سے بچایا ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کو مارشل لاء سے بچا لیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صدر عارف علوی سے سمری پر دستخط کا نہ کہا ہوتا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا۔

فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کوئی ماورائے آئین کام نہیں چاہتے، انتخابات چاہتے ہیں، حکومت سے غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو غیر معمولی طور پر سپورٹ کیا مگر مشکلات بھی کھڑی کیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، فوج کی نئی قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *