Categories
Breaking news

عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔

اسلام آباد میں رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2018ء میں سعودی بادشاہ نے ایک گھڑی عمران خان کو تحفے میں دی، گھڑی کی کیا قیمت ہے، یہ تنازع چلتا آ رہا ہے، جب تحائف پاکستان پہنچتے ہیں تو توشہ خانے کے حوالے کر دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چیف آف پروٹوکول تحفے وصول کر کے پاکستان لاتے اور توشہ خانے کے حوالے کرتے ہیں، کابینہ ڈویژن کے تحت تحائف کی ویلیو ایشن ہوتی ہے، قانون تھا کہ 20 فیصد ویلیو ایشن کی قیمت ادا کر کے تحفہ لے سکتے تھے، ہم نے قانون تبدیل کیا، اب 50 فیصد قیمت ادا کر کے تحفہ لے سکتے ہیں۔

سعودی عرب سے عمران خان کو ملے تحائف کی تصاویر منظرِ عام پر

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گھڑی کی 10 کروڑ قیمت مقرر کی گئی، قانون کے مطابق 20 فیصد قیمت ادا کر کے گھڑی لی گئی، 5 کروڑ 70 لاکھ میں عمران خان نے مارکیٹ میں گھڑی بیچ دی، گھڑی بیچنے پر کیپٹل گین ٹیکس ادا کیا گیا، عمر ظہور نامی کسی شخص کو یہ گھڑی نہیں بیچی تھی، گھڑی بیچنے کے لیے فرح کے حوالے نہیں کی گئی، نہ ان کا اس سے تعلق ہے۔

انہوں نے عمران خان سے توشہ خانے کے تحائف خریدنے والے شیخ عمر فاروق ظہور کے حوالے سے یہ کہا ہے کہ عمر ظہور 4 بھائی ہیں، 3 بھائی ناروے کی جیل میں ہیں، عمر ظہور پر بھی کریمنل کیسز ہیں، عمر ظہور نے ماڈل صوفیہ مرزا سے شادی کی تھی، وہ جعلی کاغذات پر اپنے بچوں کو دبئی لے کر گئے، عمر ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *