Categories
Breaking news

عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے، عظمیٰ بخاری

Advertisement
عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیرترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے،عظمی بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے علیم خان کی طرح جہانگیر ترین کو بھی قربانی کا بکرا بنایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے علیم خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان صاحب جب آپ کو نیب نے گرفتار کیا تو آپ نے ظلم اور زیادتی قرار دیا، آج جہانگیر ترین کٹہرے میں ہیں تو آپ احتساب سب کا نعرہ لگارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا احتساب میں ہمایوں اختر، مونس الہٰی، اسلم اقبال اور خسروبختیار کا بھی نام آئے گا؟

انہوں نے کہا کہ 3 سال نیب گردی میں گزر گئے اب باقی دن ایف آئی اے گردی میں گزریں گے، شہزاد اکبر اور فردوس عاشق احتسابی ڈرامے کی فلم کامیاب بنانے کی نوکری کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *