Categories
Breaking news

عمران خان نے عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

عمران خان نے عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔

یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *