
وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچایا، نقصان پہنچا کر اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا، اب الزام نہیں لگاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آڈیو لیک میں ظاہر ہو چکا سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنا کر اس پر’کھیلنے‘ کی بھی منصوبہ بندی کی۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اب کہہ رہے یہ ماضی کا معاملہ ہے، جلسوں میں اسی بیانیہ پر ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی، یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔
کیا اب عمران سائفر کی تحقیقات سے بھی پیچھے ہٹیں گے؟ تجزیہ کار
کراچیجیو نیوز پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان…
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں، یہ 35 پنکچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں گے سیاسی بیان تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا، سائفر کے معاملے پر اب یوٹرن قابل قبول نہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا، کلین چٹ نہیں ملی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بھائی وزیرِ اعظم ہے اور سفارتی پاسپورٹ بھی مل چکا ہے مگر کلین چٹ نہیں ملی۔
-
عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع
پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع کرا دیں۔
-
امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا
-
لانگ مارچ کیخلاف درخواست: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
-
عمران خان کو دھمکی: عطاء و سائرہ تارڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع
حافظ آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
-
پی ٹی آئی کے دھرنے سے سڑکوں کی بندش، IG اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
قصور: حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع قصور میں پھولنگر بائی پاس پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
-
استنبول دھماکا: عمران خان کا ترک صدر سے اظہارِ یکجہتی
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
-
عمران خان کا فائنل میں شکست کے بعد قوم کیلئے خصوصی پیغام
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا بہترین فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری
ملتان، بہاولپور، چیچہ وطنی، سرگودھا، گجرات، مری، دیربالا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔
-
ہنزہ:برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک
ہنزہ کے علاقے سوست میں برفانی چیتے کے حملے میں 7 جانور ہلاک ہوگئے۔
-
کراچی: آج رات 12 تاصبح 4 بجے مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
کراچی میں کل (15 نومبر ) سے شروع ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے انتظامات جاری ہیں۔
-
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
-
کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم سے اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
-
استنبول دھماکا: صدر پاکستان اور وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔