Categories
Breaking news

عمران خان نے خود 4 جلسے کر کے کوٹہ پورا کر لیا: خورشید شاہ

Advertisement
عمران خان نے خود 4 جلسے کر کے کوٹہ پورا کر لیا: خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود 4 جلسے کیئے اور اپنا کوٹہ پورا کر لیا۔

Advertisement

احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میرے کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے، جس میں میڈیا موجود ہو۔

خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

سندھ کے ضلع سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پتہ چلنا چاہیئے کہ میرا قصور کیا ہے اور میں نے کیا جرم کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نیب کے قانون کو دیکھنا چاہیئے کہ یہ انتقامی قانون ہے یا اصلاحی۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے 14 ماہ سے زائد قید میں رکھا ہوا ہے، میرے کیس کے ٹرائل میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، حکومتی لوگوں کا احتساب نہیں ہو رہا۔

سابق اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف بھی اُس وقت تک کارروائی نہیں ہونی چاہیئے جب تک کوئی ثبوت نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *