
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کبھی جمہوریت کی پرواہ نہیں کی۔
بختاور بھٹو نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر غم وغصّے کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان نے کبھی جمہوریت کی پرواہ نہیں کی، تنخواہ لی اور پارلیمنٹ میں غیر حاضر رہے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عمران خان نے بطور کٹھ پتلی حلف اٹھایا، احتساب سے بھاگے، مینڈیٹ کے بغیر حکومت کی‘۔
آخر میں بختاور بھٹو نے لکھا کہ’ غداری کا ارتکاب کیا اوراب تاریخ کے پنوں میں آئین کو پامال کرنے والے ایک بیوقوف کے طور پر جانے جاتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔
سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں: آصفہ بھٹو
سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے خلاف کسی غیر ملکی کو حق نہیں کہ وہ تحریکِ عدم اعتماد لائے، میں بطور ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مسترد کی جاتی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پارلیمنٹ کو پامال کرپشن میٹر چالو رکھنے کیلئے کیا گیا، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ علیم خان نے عمران خان اور ان کی بیگم پر سنگین الزمات لگائے، وقت زیادہ دور نہیں بزدار ان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان سب سےزیادہ کرپٹ اور کرپشن کا سرپرست ہے، اس نے کرپشن کا میٹر چالو رکھنے کے لیے پارلیمنٹ کو پامال کیا۔
-
فیاض چوہان کے چوہدری سرور اور علیم خان پر جوابی الزامات
سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کئے گئے
-
یو اے ای کی پاکستان کو قرض واپسی ایک سال کیلئے مؤخر
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کردی ہے
-
’میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے‘، علیم خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کی عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔
-
مراسلےکا معاملہ، سیکرٹری خارجہ بنی گالہ طلب
مراسلےکے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا۔
-
پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون؟ میدان کل سجے گا
پنجاب کے 26 ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے میدان کل سجے گا۔
-
عظمی بخاری، حنا پرویز کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر ن لیگی رہنما عظمی بخاری اور حنا پرویز بٹ سمیت متحدہ اپوزیشن کے 18 ارکان کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے، فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت کی ٹاپ ڈیمانڈ ہے
-
شہباز شریف کی صدر کا خط ملنے کی تردید
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صدر عارف علوی کا خط ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک باضابطہ طورپر صدر کا کوئی خط نہیں ملا ہے۔
-
ہم نےغداری کی ہے تو جنرل باجوہ، ڈی جی ISI ثبوت لائیں، شہباز شریف
صدر ن لیگ شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے توثبوت لائے جائیں ۔
-
پاکستان اس موڑ پر آگیا کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو: قمر زمان کائرہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آگیا ہے کہ اسے بچالو یا خدا حافظ کہہ لو۔
-
عمران، صدر مملکت، اٹارنی جنرل اور اسپیکر غدار ہیں، سعید غنی
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سب آئین شکن اور غدار ہیں
-
ن لیگ کا عمران، فواد، قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ
احسن اقبال نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا، کہا کہ عمران سپریم کورٹ اور آئین سے بڑا ہے عمران نیازی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔
-
بلال یاسین پر حملہ، نامزد ملزم میاں وکی ایک اور مقدمے میں گرفتار
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں نامزد ملزم حسیب عرف میاں وکی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا چھکا ان کے گلے پڑ سکتا ہے: سراج درانی
سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔
-
پنجاب اسمبلی، پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کیلئے PTI ایم پی ایز کو نوٹس جاری
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف نے پارٹی ارکانِ پنجاب اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند بنانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔