Categories
Breaking news

عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، فواد چوہدری

فواد چوہدری - فوٹو: فائل
فواد چوہدری – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔

عمر فاروق کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب عمران خان پر کوئی کیس نہیں ملا تو کیس یہ بنایا گیا۔

عمران خان کو ملے تحائف خریدنے والا سامنے آگیا

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانے کے جو تحائف بیچے تھے اُن کا خریدار سامنے آگیا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کیس بنایا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے عمران خان کو مہنگی گھڑی تحفے میں دی، وہ گھڑی توشہ خانہ سے خرید کر مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کردی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 5 ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیراعظم کو تحفہ نہیں کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی، یہ گھڑی ان کے ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر شدہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *