Categories
Breaking news

عمران خان نے بچیوں کو تعلیم دلانے کی اہمیت اجاگر کردی

Advertisement
 قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کیوجہ سے آگے بڑھتی ہے، عمران خان

Advertisement

وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دورۂ تربت کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Tehreek-e-Insaf (@ptiofficial)

مذکورہ تصویر میں عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیص شلوار زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ اسکول کی طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اُمید بھری نظروں سے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم کے نام عمران خان کا پیغام کچھ یوں لکھا:

قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نےاُن کا استقبال کیا تھا۔

میرے بچوں اس ملک کو سنبھال کر رکھنا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے بچوں کو اپنا ملک سنبھال کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان نے تربت میں ترقیاتی اور سماجی بہبود کے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ، جنوبی اضلاع کے عمائدین سے ملاقات کی اور جنوبی بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

عمران خان کی بلوچ پگڑی میں تصویر مقبول

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی بلوچ روایتی پگڑی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نےتربت یونیورسٹی فیز ٹو اور 200 بستروں کے مکران ٹیچنگ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *