Categories
Breaking news

عمران خان نے ’انچالیس‘ کا نیا ہندسہ نکال لیا

عمران خان نے ’انچالیس‘ کا نیا ہندسہ نکال لیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیر اعظم عمران خان نے انچالیس کا نیا ہندسہ نکال لیا۔

اس سے قبل بھی عمران خان مختلف مواقعوں پر خطاب کے دوران 12 موسم، جرمنی جاپان کی مشترکہ سرحد، کے حوالے سے مضحکہ خیز بیانات دے چکے ہیں، اب انہوں نے اردو ڈکشنری میں ہی نیا اضافہ کر ڈالا اور انچالیس کا ہندسہ دریافت کیا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان خاتم النبین، صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، معیشت، دستاویزات، روحانیت اور انتالیس نہیں بول سکتے۔

بلاول بھٹو نے بھی عمران خان کی اردو کی ٹرولنگ کردی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی اردو کا مذاق اُڑا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اردو بلاول کی ٹھیک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرا ن خان نے انتالیس کی جگہ ان کے منہ سے انچالیس نکل گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.