Categories
Breaking news

عمران خان نے انسانی جانوں پر معشیت کو ترجیح دی، شاہدہ رحمانی

Advertisement
عمران خان نے انسانی جانوں پر معشیت کو ترجیح دی، شاہدہ رحمانی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انسانی جانوں پر معشیت کو ترجیح دی۔

Advertisement

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پوری قوم کے متفقہ لیڈر بن کر وزیراعظم بنیں گے، آج ملک میں ہرطرف کورونا وائرس ہے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی.

شاہدہ رحمانی بیمار والدین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ میرے والدین آج وینٹیلیٹر پر ہیں، انہیں کچھ ہوا تو ایف آئی آر عمران خان کے خلاف درج کراؤں گی۔

شاہدہ رحمانی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مثالیں دیتے تھے کہ فلاں و زیر اعظم سائیکل پر آتا ہے، آپ نے پوری قوم کو سائیکل پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹانے کی کیا ضرورت تھی ، آپ کو بینظیر کے نام سے چڑ ہے ، پچھلی حکومت کو بھی بینظیر کے نام سے چڑ تھی۔

شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ پائلٹس کے حوالے سےبیان پر ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

شاہدہ رحمانی نے مزید کہا کہ کراچی میں جو کام لوکل گورنمنٹ نےکرنے ہوتے ہیں وہ وفاق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *